پاکستان

وزیر اعلی سندھ کی جرمن سفیر مارٹن کوبلر سے ملاقات، کول انرجی میں سرمایہ داری پر تبادلہ خیال

کراچی 19 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے وزیراعلی ہاس میں ملاقات کی۔ جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں سندھ میں کوئلے سے توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری سمیت دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت بھی موجود تھے۔
وزیراعلی سندھ نے جرمنی کے سفیر کو بتایا کہ سندھ میں چھوٹے ہائیڈل پاور پلانٹس بھی لگائے جا سکتے ہیں۔پاکستان میں بجلی کی پیداوار کی شدید قلت ہے، اس شعبہ میں سرمایہ کاری سے اچھا منافع حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہوگی اگر جرمنی کار مینوفیکچرنگ پلانٹ کراچی میں لگائے۔ بعد ازاں وزیراعلی سندھ نے صوبے کے دیہی علائقوں میں ٹیکنیکل یونیورسٹی قائم کرنے سے متعلق جرمنی کو سندھ حکومت سے شراکت داری کی پیشکش بھی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button