پاکستانپنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر بچوں کی گمشدگی کے حوالے سے بین الاقوامی معیار کا آلرٹ سافٹ وئیر بنا رہے ہیں

نارووال17 جنوری 2018
(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ سانحہ قصورکے ملزم کو پکڑنے کیلئے پانچ اضلاع کے بہترین انوسٹی گیشن آفیسرز کو قصور میں تعینات کر رکھا ہے اور جلد ملزمان کو پکڑ لیا جائے گا، بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے نصاب میں اصلاحات شامل کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر بچوں کی گمشدگی کے حوالے سے بین الاقوامی معیار کا آلرٹ سافٹ وئیر بنا رہے ہیں جسکا مقصد بچے کی گمشدگی کے فوری بعد اطلاع پورے ملک میں پہنچاہے تاکہ بروقت کارووائی ہو ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں نارووال میں ڈپٹی کمشنر آفس میں مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت سے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمیں دیکھانا پڑے گا کہ کس قسم کی معلومات کس عمر کے بچوں کو دی جائے ،اجنبیوں کو ملنے اور ان سے بات کرنے کے حوالے سے اپنے نصاب میں کورس بھی شامل کر رہے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہو سکیں،پاکستان عوامی تحریک کے 17جنوری کے دھرنے کے حوالے سے رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس اب کوئی ایشو نہیں رہ گیا تووہ کبھی قادری کے پیچھے کھڑے ہو جاتے ہیں جس نے کسی اور ملک سے وفاداری کا حلف لے رکھا ہے ،اپوزیشن جماعتوں کے پاس اپنا کوئی ایجنڈا نہیں رہ گیا ہوا اور 17جنوری کو ہونے والے مارچ کو عوام پہلے ہی مسترد کر چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button