پاکستان
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف لندن روانہ
لاہور 6 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف لندن روانہ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 757 سے لندن روانہ ہوئے۔ شہباز شریف لندن میں اپنی بھابھی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف لندن میں تین روز کے لیے قیام کریں گے۔ لندن میں شہباز شریف پارٹی کی مقامی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔