پاکستان

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ۔

لاہور15مارچ :
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ۔
اجلاس میں نوجوانوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنرمند بنانے کیلئے سکل ڈویلپمنٹ پروگرام پر پیشرفت کاجائزہ لیا گیا۔
فنی تعلیم کا فروغ نوجوانوں کو با اختیار بنانے کے لئے مددگار ثابت ہورہاہے ۔شہبازشریف
ہنرمند افرادی قوت معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں اہم کردارادا کرتی ہے۔وزیراعلی 
مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر مند افرادی قوت کی تیاری پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔شہبازشریف
سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت لاکھوں نوجوانوں کو ہنر مند بنایا گیاہے ۔وزیراعلی
نوجوان ہنر سیکھ کر باعزت روز گار کما رہے ہیں۔شہبازشریف
2018تک 20 لاکھ نوجوانوں کو فنی تربیت دینے کے ہدف کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔وزیراعلی
فنی تعلیم کے فروغ سے غربت اور بے روزگاری پر قابو پانے میں مدد مل رہی ہے۔شہبازشریف
سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کو با مقصد انداز سے تیزی سے آگے بڑھایا جائے گا۔وزیراعلی 
اس ضمن میں متعلقہ اداروں کو فعال اورمتحرک انداز میں فرائض اداکرنا ہوں گے۔شہبازشریف
ہنرسیکھنے والے نوجوانوں کو کاروبارکے مواقع فراہم کرکے بااختیار بنانا ضروری ہے۔وزیراعلی
اس مقصد کے لئے متعلقہ اداروں کو مل بیٹھ کر منصوبہ بندی کرکے فوری اقدامات کرناہوں گے۔شہبازشریف
اس حوالے سے آئندہ دوہفتے میں ٹھوس پلان مرتب کر کے پیش کیا جائے۔وزیراعلی کی ہدایت 
زراعت، لائیوسٹاک اور دیگر شعبوں میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھانا وقت کا تقاضا ہے۔شہبازشریف
پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لئے تربیت کا معیار بھی بہتر بنانا ہوگا۔وزیراعلی
چھوٹے کاروبارمعیشت کی مضبوطی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔شہبازشریف
چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو فروغ دینے کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں۔وزیراعلی
سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تربیتی پروگراموں کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن بھی ضروری ہے ۔شہبازشریف
پنجاب حکومت خود روزگار سکیم کے تحت نوجوانوں کو اپنے کاروبار شروع کرنے کیلئے بلاسود قرضے فراہم کررہی ہے ۔شہبازشریف
صوبائی وزراء شیخ علاؤالدین، نغمہ مشتاق، مشیران ڈاکٹر اعجاز نبی ، ڈاکٹر عمر سیف، چیف سیکرٹری ، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، چیئرمین ٹیوٹا، ایم ڈی پی وی ٹی سی ، متعلقہ سیکرٹریز اور اعلی حکام کی اجلاس میں شرکت۔
****

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button