ایڈیٹرکاانتخاب

وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے مقابلے الیکشن لڑنے کا اعلان کرنیوالا کانسٹیبل بچوں سمیت گرفتار

بہاولپور(نیوز وی او سی آن لائن )پولیس نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرنے والے اہلکار کو بچوں سمیت گرفتار کر لیا ۔
بہاولپور پولیس نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا دعویٰ کرنے والے کانسٹیبل دین محمد کو بچوں سمیت گرفتار کر لیا اور تشدد کا نشانہ بنایا ۔ آئی جی پنجاب نے آج بہاولپور کا دورہ کرنا تھا اور انکے دورے سے قبل دین محمد نے احتجاجی کیمپ لگا رکھا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے دین محمد ،ان کے تین بیٹوں اور ایک بیٹی کو گرفتار کر کے شدید تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔ پولیس کانسٹیبل دین محمد نے 7 ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور پولیس حکام کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بہاولپور پولیس کے اعلیٰ افسر نے مبینہ طور پر دین محمد کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس پر 4 مقدمات درج کر کے گرفتار کیا اور نوکری سے فارغ کر دیا تھا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button