وزیر اعلیٰ اور آئی جی سندھ میں چپقلش
کراچی 20 جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وزیر اعلیٰ اور آئی جی سندھ میں چپقلش سے نیشنل ایکشن پلان متاثر ہونیکا خدشہ پیدا ہوگیا،،، سی پیک کے لئے بنائی جانے والی فورس میں بھرتیاں ہوئیں نہ کراچی میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا منصوبہ شروع ہوسکا
ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں جرائم کی روک تھام کیلئے سی سی ٹی وی لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جو وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی باہمی چپقلش کی وجہ سے کھٹائی میں پڑ گیا ہے،اجلاس میں سی پیک کے لئے بنائی جانے والی فورس میں ریٹائرڈ فوجی بھرتی کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا تھا جو ابھی تک تاخیر کا شکار ہے،تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کراچی میں اہم منصوبے بروقت شروع نہ ہونے سے نیشنل ایکشن پلان متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے