ایڈیٹرکاانتخاب
وزیر اعظم کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ
لاہور (نیوز وی او سی آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کی سیالکوٹ میں عدلیہ مخالف تقریر سے متعلق درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعظم کی عدلیہ مخالف تقریر کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سیالکوٹ میں اپنی تقریر کے دوران پاناما کیس پر عدالتی فیصلہ ردی کی ٹوکری میں پھینکنے کا بیان دیا، وزیر اعظم نے ایسا بیان دے کر عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی اور توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔