پاکستان

وزیر اعظم کی زیر صدار ت مشاورتی اجلاس

اسلام آباد 16جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف نیوز وائس آف کینیڈ)
جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم احتساب سے نہیں ڈرتے ،،، مخالفین آئیں اور بتائیں میں نے کہاں اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے جو بھی سوال پوچھا جائے گا اس کا جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ختم ہو گیا ہے ، اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب ، خرم دستگیر ، عابد شیر علی اور آصف کرمانی سمیت دیگر اہم رہنما شریک تھے ۔ اجلاس کے دوران لگی قیادت نے آئندہ کی حکمت عملی پر غور اور ارکان سے مشاورت کی
وزیر اعظم نوازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ احتساب سے کبھی گھبرائے نہ آئندہ گھبرائیں گے ۔قانون کی حکمرانی کیلئے آئندہ بھی پیش ہوتے رہیں گے ، ہمیشہ احتساب کا سامنا کیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button