ایڈیٹرکاانتخاب

وزیر اعظم کا بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا فیصلہ ، پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو عہدے سے فارغ کیے جانے کا امکان

اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو بھی عہدے سے فارغ کردیں گے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے ایسے افسران کی فہرست طلب کرلی ہے جنہیں خلاف ضابطہ مختلف اداروں میں تعینات کیا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم سفارشی افسران کو ہٹا کر اہل اور قابل افسران کو آگے لے کر آئیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے انتہائی طاقتور بیوروکریٹ اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو بھی کرپشن الزامات کے باعث تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فواد حسن فواد کے خلاف بارہ ارب روپے کے فراڈ کا کیس عدالت میں چل رہا ہے۔وزیر اعظم نے گریڈ بائیس میں خلاف ضابطہ تعینات ہونے والے جونیئر افسران کی فہرست بھی مانگ لی ہے۔
واضح رہے کہ فواد حسن فواد سابق وزیر اعظم نواز شریف کے انتہائی چہیتے افسر سمجھے جاتے ہیں اور یہ بھی کہا جاتا ہے کہ نواز شریف کے دور میں حکومتی معاملات انہی کے ہاتھ میں تھے جس کی وجہ سے لیگی ارکان ناراض بھی ہوتے رہے ہیں۔ فواد حسن فواد کی وجہ سے وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے استعفا بھی دے دیا تھا جبکہ ایک دفعہ نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر بھی فواد حسن فواد پر خوب برسے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button