
👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
وزیر اعظم کا ایران سے پاکستانیوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے سزا دینے کا مطالبہ
تاریخ: 14 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو
اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ایران کے صوبہ سیستان میں بہیمانہ طریقے سے قتل کیے گئے 8 پاکستانی شہریوں کے واقعے پر گہرے رنج و غم اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایرانی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اس افسوسناک سانحے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کر کے انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ایرانی حکام پر لازم ہے کہ وہ واقعے کی وجوہات سامنے لائیں اور متاثرین کے خاندانوں کو انصاف فراہم کریں۔ اُنہوں نے اس بہیمانہ اقدام کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ایران سمیت خطے کے تمام ممالک کو دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اور مربوط حکمت عملی پر عمل درآمد کرنا ہوگا تاکہ ایسے سانحات کا اعادہ نہ ہو۔
وزیرِ اعظم نے مقتولین کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت ہر سطح پر ان مظلوم شہریوں کے حق کے لیے آواز بلند کرے گی۔
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k