پاکستان

وزیر اعظم لانے کی بجائے انتخابات کروانے کو ترجیح دینگے- شازیہ سہیل میر

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
ممبر قومی اسمبلی و ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن محترمہ شازیہ سہیل میر نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کا خاندان پاکستان کا محسن ہے اور محسنوں کے خلاف الزامات اور پراپیگنڈے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے اس خاندان نے ملک میں امن ترقی اور خوشحالی کیلئے تاریخی اقدامات کئے جو مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہے قائدین مسلم لیگ کی روز بروز بڑھتی مقبولیت اور عالمی اداروں کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کی شفافیت اور ریکارڈ وقت میں تکمیل اپوزیشن سے برداشت نہیں ہو رہی شازیہ میر نے کہا کہ وزیراعظم مخالفین کے اوچھے ہتھکنڈوں کی پرواہ کئے بغیر ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں ہیڈ قادر آباد پاور پلانٹ کا افتتاح اسی سلسلے کی کڑی ہے جس سے مزید 660 میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہونے سے لوڈشیڈنگ میں واضع کمی ہو گی اس موقع پر موجود خواتین مسلم لیگی رہنماؤں روبینہ شاہ، زرینہ بٹ، صوبیہ ملک ، طوبیٰ ،راحیلہ اسلم، حمیرا، شکیلہ، یاسمین و دیگر نے کہا کہ ہم محترمہ شازیہ میر کی قیادت میں محترمہ مریم نواز سے مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہیں اور ہر فورم پر اپنے قائدین کے شانہ بشانہ مخالفین کی تمام سازشوں کا جرات و حوصلے سے مقابلہ کریں گے محترمہ مریم نواز ہم سب کی آواز ہیں آج 4 مئی کو تمام مسلم لیگی خواتین مسلم لیگ ہاؤس جمع ہو کر اپنی قیادت پر اعتماد اور یک جہتی کا اظہار کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button