پاکستان

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کی ملاقات

سان یان (نیوز وی او سی آن لائن) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ ہانگ کانگ اور پاکستان میں عوامی رابطوں سے باہمی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چین کے شہر سنیا میں ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لام سے ملاقات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کی بین المذاہب ہم آہنگی اور برداشت کی پالیسی قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ 25 ہزار پاکستانیوں کا گھر ہے، پاکستان ہانگ کانگ کو بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا اہم حصہ سمجھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہانگ کانگ کے سرمایہ کار مختلف شعبوں میں پاکستان کی پالیسیوں سے مستفید ہوسکتے ہیں۔
اس موقع پر کیری لام کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت میں پاکستان کی معاشی ترقی قابل قدر ہے۔
وزیر اعظم نے ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی اور دورہ پاکستان کی دعوت دی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button