پاکستان
وزیر اعظم اور مریم نواز کے وکلاء کی پٹاریوں سے کچھ نہیں نکلا:شیخ رشید
اسلام آباد (نیوز وی او سی آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ لیگی وزراءکی زبان سپریم کورٹ پر حملے سے زیادہ خطرناک ہے ۔قطری خط سمیت تمام دستاویز جعلی ہیں ۔ ایک کیس انصاف پر اور دوسرا باہر گندی زبان پر لڑا جا رہا ہے۔
پاناما کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ عدالت کے باہر دھونس اور دھمکی کے ذریعے کیس لرا جا رہا ہے ۔ 2پٹاریاں کھلی ہیں مگر نکلا کچھ بھی نہیں ۔مخدوم علی خان اور شاہد حامد کی پٹاریوں سے کچھ نہیں نکلا ۔
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ لیگی وزراءکی زبان ملک کو خانہ جنگی کی طرف لیجا رہی ہے ۔جب تک معاشرہ کرپشن سے پاک نہیں ہو گا ملک ترقی نہیں کر سکتا ۔پاناماکیس کا فیصلہ ہمارے خلاف بھی آیا تو قبول ہو گا ۔