پاکستان
وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر نے چیئرمین نیب کیلئے 3، 3 نام پیش کر دیئے
اپوزیشن لیڈر نے ریٹائرڈ جسٹس فقیر محمد کھوکھر، اشتیاق احمد خان اور ریٹائرڈ جسٹس جاوید اقبال کا نام پیش کیا، وزیر اعظم نے ریٹائرڈ جسٹس رحمت جعفری، ریٹائرڈ جسٹس چودھری اعجاز اور آفتاب سلطان کا نام پیش کیا۔
اسلام آباد: (دنیا نیوز) نئے چیئرمین نیب کے تقرر کے معاملے پر خورشید شاہ نے وزیر اعظم سے تیسری ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق، چیئرمین نیب کے عہدے کیلئے حکومت اور اپوزیشن نے تین تین نام پیش کئے۔ خورشید شاہ کہتے ہیں 6 ناموں پر دو گھنٹوں تک مشاورت ہوئی۔ وزیر اعظم سے آئندہ ملاقات جمعرات کو ہو گی، ہم نے وکلاء، ریٹائرڈ ججوں اور بیوروکریٹس کے دیگر ناموں پر بھی غور کیا۔ ملاقات کے بعد اپوزیشن لیڈر نے زرداری ہاؤس میں سابق صدر سے ملاقات کی اور وزیر اعظم سے ملاقات کی تفصیل سے آگاہ کیا۔