پاکستان

وزیر اطلاعت و ثقافت پنجاب عظمی بخاری کا فحاشی اور تھیٹرز میں بے حیائی کو روکنے کا اعلان

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada – اردو
وزیر اطلاعت و ثقافت پنجاب عظمی بخاری کا فحاشی اور تھیٹرز میں بے حیائی کو روکنے کا اعلان

رپورٹ: بشیر باجوہ | وی او سی اردو | تاریخ: 6 اپریل 2025

لاہور: وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے عید الفطر کے موقع پر لاہور کے متعدد تھیٹرز میں رات گئے اچانک چھاپے مارے اور فحاشی و بے حیائی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدامات خاص طور پر تھیٹرز میں نامناسب رقص اور لباس کے خلاف کیے جا رہے ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا:
"میں نے چھ تھیٹرز پر اچانک چھاپے مارے اور اداکاروں کو نوٹسز جاری کیے ہیں۔ اس دوران، میں نے تھیٹرز کی کیفیٹیریاز، ڈریسنگ رومز، میک اپ رومز سمیت ہالز کا بھی جائزہ لیا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ "میں نے تین تھیٹرز پر رات گئے چھاپے مارے اور اداکاروں کی پرفارمنس کا جائزہ لیا۔ ان میں سے کچھ پرفارمنس غیر اخلاقی تھی، اور میں نے نامناسب لباس اور گانوں میں رقص پر سخت برہمی کا اظہار کیا، جس کے بعد چھ اداکاروں کو شوکاز نوٹس جاری کیے۔”

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا:
"ہماری حکومت کا مقصد لاہور کے تھیٹرز میں فحاشی کو روکنا اور ایک معیاری تفریح کو فروغ دینا ہے تاکہ شہریوں کو منفی اثرات سے بچایا جا سکے۔”

وی او سی اردو اس معاملے پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور اس کے مزید اپڈیٹس فراہم کرے گا۔


وی او سی اردو
تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانب دار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button