وزیرِ داخلہ چوہدری نثا رعلی خان کا پاکستان کوسٹ گارڈز ہیڈکوراٹرز کا دورہ
کراچی، 28اپریل2017
(بیوروآفس پاکستان نیوزوائس آف کینیڈا )
٭ پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے وزیرِ داخلہ کو سلامی پیش کی گئی
٭ وزیرِ داخلہ نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے لئے فاتحہ کی
٭ پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے وزیرِ داخلہ کو پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارکردگی، خصوصاً سمگلنگ کی روک تھام، ساحلی سرحدوں کے ذریعے غیر قانونی انسانی آمدورفت کی روک تھام اور زمانہ امن و جنگ میں ساحلی سرحدوں کی حفاظت سے متعلقہ آپریشنل امور پر تفصیلی بریفننگ
٭ملک کی ساحلی سرحدوں کی حفاظت اور مالی و انسانی سمگلنگ جیسے ملک کی بدنامی کا باعث بننے والے مسائل کی روک تھام میں پاکستان کوسٹ گارڈز اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے افسران اور جوانوں نے اپنے فرایض کی انجام دہی کے سلسلے میں جس حب اوطنی، فرض شناسی اور جذبے کا مظاہرہ کیا ہے اور خصوصا پاکستان کوسٹ گارڈز کے شہدا نے جو قربانیاں پیش کی ہیں پوری قوم ان کی قدر کرتی ہے: وزیرِ داخلہ
٭ وطن کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے اپنی جانوں کی قربانی سے بڑھ کر کوئی جذبہ نہیں ہو سکتا اسکی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے: وزیرِ داخلہ
٭ سی پیک منصوبے کے تناظر میں پاکستان کوسٹ گارڈز کے جوانوں کی تربیت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ساتھ ساتھ فورس کی تکنیکی صلاحیتوں میں اضافے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے: وزیرِ داخلہ کی ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز کو ہدایت
٭ سی پیک منصوبے اور اسکے نتیجے میں ہونے والی معاشی سرگرمیوں کو کامیاب بنانے کے لئے تمام متعلقہ اداروں سے کوارڈینیشن اور باہمی معاونت کے لئے مربوط حکمت عملی اور طریقہ کار طے کیا جائے: وزیرِ داخلہ
٭ وزیرِداخلہ کا موجودہ اور سابقہ ڈی جیز کی خدمات کو خراجِ تحسین
٭ موجودہ ڈی جی نے اپنی صلاحیتوں اور ضذبے سے پاکستان کوسٹ گارڈز کو ایک متحرک اور اہم فورس بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور اسکو وہ مقام دلایا ہے جس کا واضح اظہار اسکی موجودہ کارکردگی سے ہوتا ہے: وزیرِ داخلہ
٭ پاکستان کوسٹ گارڈز کی تمام آپریشنل ضروریات پوری کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی: