وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ممتاز اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کی ملاقات
وزیرِاعظم نے پاکستان آمد پر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خیر مقدم کیا۔
امتِ مسلمہ آپ پر نازاں ہے کہ آپ نے دنیا بھر کو اسلام کا صحیح تشخص سے روشناس کروایا۔ وزیرِاعظم
یہ امر انتہائی خوش آئند ہے کہ آپ کے سامعین میں ایک بڑی تعداد نوجوانوں کی ہے۔ وزیرِاعظم
میں آپ کے لیکچرز بہت شوق سے سنتا ہوں جو کہ انتہائی پر معز اور تاثیر سے بھرپور ہوتے ہیں۔ وزیرِاعظم
اسلام امن کا دین ہے اور آپ اسلام کا صحیح پیغام لوگوں تک پہنچا کر ایک انتہائی اہم فریضہ سر انجام دے رہے ہیں۔ وزیرِاعظم
مجھے یہ جان کر انتہائی خوشی ہوئی کہ آپ کا بیٹا بھی آپ کے نقشِ قدم پر چل رہا ہے اور دین اسلام کی خدمت کر رہا ہے۔ وزیرِاعظم
وزیرِاعظم نے 2006 میں ڈاکٹر ذاکر نائیک سے اپنی پہلی ملاقات کا بھی ذکر کیا۔
میں نے 1991 میں پاکستان کا پہلا دورہ کیا تھا اور ابھی تک اس کی یادیں تازہ ہیں۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی وزیرِاعظم سے گفتگو
پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو کہ اسلام کے نام پہ بنا۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک
اسلام ایک مکمل ضابطہِ حیات ہے جو ہمیں ہر معاملے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ وزیرِاعظم
اگر ہم اسلام کے راستے پر چلیں گے تو کامیاب ہوں گے۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک
میرا یہی مشن ہے کہ دنیا بھر میں اسلام کا پیغام عام کروں۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک
ڈاکٹر ذاکر نائیک نے وزیرِاعظم کو آگاہ کیا کہ وہ اسلام آباد کے علاوہ کراچی اور لاہور میں بھی لیکچرز دیں گے۔
وزیرِاعظم کا ڈاکٹر ذاکر نائیک کیلئے نیک خواہشات کا اظہار۔