وزیرخارجہ کی امریکی ہم منصب سے ملاقات،خطے کی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال
واشنگٹن 5 اکتوبر
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
پاکستان اورامریکا میں اعتماد سازی کی فضا بحال کرنے پراتفاق،افغانستان میں بھارت کے منفی کرداراورکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربھی تبادلہ،پاکستان میں سیاسی حکومت کے مستقبل پرتشویش ہے۔امریکی وزیرخارجہ ٹلرسن
وزیرخارجہ خواجہ آصف نے امریکی ہم منصب ریکس ٹیلرسن سے ملاقات کی،جس میں خطے میں درپیش چیلنجزاور سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں پاکستان اور امریکا میں اعتمادسازی کی فضا بحال کرنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ آصف تین روزہ سرکاری دورے پر امریکا گئے ہوئے ہیں۔
خواجہ آصف نے آج واشنگٹن میں امریکی وزیرخارجہ ٹلرسن سے ملاقات کی۔ملاقات میں امریکا میں پاکستانی سفیراعزازچوہدری نے بھی شرکت کی۔اس موقع پرملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ملاقات میں افغانستان میں بھارت کے منفی کرداراورکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی وزیر خارجہ ٹلرسن نے کہا کہ پاکستانی وزیرخارجہ خواجہ آصف کوخوش آمدید کہتے ہیں۔ امریکی صدرٹرمپ کےعزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاکستان اورامریکا کے تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ پاکستان کےساتھ مختلف شعبوں میں مضبوط تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف مسائل سے دوچار ہے پاکستان کے مسائل ہمارے مسائل ہیں۔ پاکستان میں مستحکم حکومت دیکھنا چاہتے ہیں جبکہ پاکستان میں سیاسی حکومت کے مستقبل پر تشویش ہے۔
خطے کے معاملات کی وجہ سے پاکستان کے ساتھ تعلقات غیرمعمولی طور پراہم ہیں۔ امریکی وزیرخارجہ نے کہاکہ عراق اورشام میں داعش کا نیٹ ورک ختم ہونے جارہا ہے۔ شمالی کوریا کے معاملے پرمسلمان ممالک کا تعاون چاہتے ہیں۔ تاہم نیٹو اراکین سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے میں مدد کررہے ہیں۔