پاکستان

وزیراعلیٰ ہاوس میں سوئمنگ پول کی تعمیر کے لیے1کروڑ85لاکھ روپے مختص

پشاور 7 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وزیراعلیٰ ہاوس میں سوئمنگ پول کی تعمیر کے لیے1کروڑ85لاکھ روپے مختص، اخبار میں ٹینڈر بھی جاری
خیبرپختوانخوا کے وزیراعلیٰ پرویز ختک کا وزیراعلیٰ ہاوس کو لائبریری بنانے کا دعویٰ جھوٹ نکلا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک وزیراعلیٰ ہاوس میں لائبریری تو نہ بنا پائے ہاں البتہ سویمنگ پول ضرور بنےگا۔ وزیر اعلی خیرپختونخوا پرویز خٹک کو سویمنگ کا شوق چڑھ گیا ہے تاہم اسی وجہ سے وزیراعلیٰ ہاوس میں سوئمنگ پول کی تعمیر کا فیصلہ کرلیا ہے اور اخبارات میں کمینونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ نے ٹینڈر بھی دیدیا ہے۔ سوئمنگ پول کی تعمیر پر ایک کروڑ 85 لاکھ کی لاگت آئیگی جبکہ سو ئمنگ پو ل کی تعمیر کے لیے ٹینڈ ر 26ستمبر تک طلب کیے جائینگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button