ایڈیٹرکاانتخاب

وزیراعلیٰ کی شہید اہلکاروں کے گھر آمد دہشتگردوں سے ایک ایک شہید کا بدلہ لیا جائیگا

لاہور،اوکاڑہ،رینالہ،قصور،راجہ جنگ(اپنے سٹاف رپورٹر سے، نمائندگان) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف لاہورمےں ہونے والے دھماکے میں شہید ہیڈ کانسٹیبل عصمت علی کے گھر ساہیوال ، شہید کانسٹیبل محمد ندیم کی رہائش گاہ رینالہ خورد،دےپالپور کے نواحی گاو¿ں مےں شہید کانسٹیبل عرفان محمود اور قصور کے علاقے راجہ جنگ کے نواحی گاو¿ںمےں شہےد کانسٹےبل اسلمکی رہائشگاہ پر گئے۔ وزےراعلیٰ نے شہداءکی بےوگان، بچوں،والدےن اوردےگر اہل خانہ سے ملاقات کی اوران سے ہمدردی اورتعزےت کااظہار کےا ۔وزےراعلیٰ نے شہداءکے درجات کی بلندی کےلئے فاتحہ خوانی کی اورشہداءکے لواحقےن کو اےک اےک کروڑ روپے کی مالی اعانت کے چےک دےئے۔وزےراعلیٰ نے شہداءکے خاندانوںکی دےکھ بھال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت شہداءکے بچوں کے تعلےم اورعلاج معالجے کے اخراجات برداشت کرے گی اورشہےد ہونے والے پولےس کے بہادر سپاہےوں کے خاندانوں کوباقاعدگی سے تنخواہ ملتی رہے گی۔وزےراعلیٰ نے ساہےوال مےں شہیدہےڈ کانسٹےبل عصمت علی کی بیوہ، بچوں اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کے دوران مالی معاونت کیلئے شہید کی بیوہ کو ایک کروڑ روپے کا چیک دیا اور کہا کہ شہید کے بچوں کی دیکھ بھال کی ذمہ داری حکومت کی ہے اور یہ ذمہ داری پوری کریں گے۔پنجاب حکومت شہید کے بچوں کے تعلیمی اور علاج معالجے کے اخراجات برداشت کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس کو ہدایت کی کہ شہید کی بیوہ اور بچوں کو تنخواہ بدستور جاری رکھی جائے اور شہید کے خاندان کی دیکھ بھال کیلئے پولیس افسران ان سے رابطے میں رہیں۔ وزیراعلیٰ نے شہید کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عصمت علی نے شہادت کا عظےم رتبہ پایا ہے اور ہمارا ایمان ہے کہ شہید زندہ ہوتے ہیں۔شہادت جیسے عظیم رتبے کا کوئی مول نہیں۔شہید کی موت قوم کی حیات ہے اور دنیا کی کوئی دولت شہداءکا بدل نہیں ہوسکتی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے قوم بدلہ لے گی۔اللہ تعالیٰ ان سفاک درندوں کو دنیا میں بھی رسوا کرے گا اور اگلے جہاں میں بھی۔وزیراعلیٰ شہید ہیڈکانسٹیبل عصمت علی کی قبر پر بھی گئے اور فاتحہ خوانی کی۔ انسپکٹر جنرل پولیس نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہید عصمت علی کے خاندان کا ہر طرح سے خیال رکھیں گے اور وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق شہید کے خاندان کو باقاعدگی سے تنخواہ ملتی رہے گی۔لاہور دھماکے میں شہید ہونے والے 44 سالہ ہیڈکانسٹیبل عصمت علی نے پسماندگان میں بیوہ، ایک بیٹا اور 3 بیٹیاں چھوڑی ہیں۔بعدازاں وزےراعلیٰ نے رینالہ خورد مےں شہیدکانسٹےبل محمد ندیم کی بیوہ، بچوں اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی اور سوگوار خاندان سے دکھ اور افسوس کا اظہارکےا۔وزیراعلیٰ نے شہیدمحمد ندیم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔وزےراعلیٰ نے شہےد کے لواحقےن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پولیس کے شہداءپوری قوم کے ہیرو ہیںاور وزیراعظم محمد نوازشریف نے مجھے خصوصی طور پر کہا ہے کہ آپ سے تعزیت کروں اور ان کا پیغام آپ تک پہنچاﺅں کہ شہید قوم کے محسن ہیں۔وزیراعلیٰ نے شہید کے اہل خانہ کو مالی اعانت کا چیک دیااورکہا کہ پنجاب حکومت شہید کے بچوں کی تعلیم اور علاج معالجے کے اخراجات اٹھائے گی اورشہید کے اہل خانہ کو تنخواہ باقاعدگی سے جاری رہے گی۔ انہوںنے کہا کہ آپ کے پیاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ ہم یہ جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک لڑیں گے اور انشاءاللہ اس واقعہ میں ملوث ایک ایک فرد کی نشاندہی ہوگی اور وہ اپنے کیفرکردار تک پہنچے گا۔انہوںنے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف یہ جنگ پوری قوم کی جنگ ہے۔قوم ان دہشت گردوں سے اپنے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب اور اپنے ایک ایک شہید اور زخمی کا انتقام اور بدلہ لے گی۔وزیراعلیٰ نے دےپالپور کے نواحی گاو¿ں مےں شہیدکانسٹےبل عرفان محمود کے غمزدہ اہل خانہ سے ملاقات کے دوران سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکےا اورشہےدکے لواحقےن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہےد ہونےوالے پولےس کے بہادر افسروں اور اہلکاروں نے فرض شناسی کی اعلی مثالےں قائم کی ہےں۔انہوںنے کہا کہ قوم ان عظےم قربانیوں کو کبھی نہےں بھولے گی اورپوری قوم شہداءکو سلام پےش کرتی ہے ۔ شہداءکا لہو رائےگاں نہےں جائے گا۔انہوںنے کہاکہ اس قےمتی خون کے اےک اےک قطرے کا حساب لےں گے اورسفاک درندے اپنے عبرتناک انجام سے نہےں بچ پائےں گے ۔انہوںنے کہا کہ شہےد عرفان محمود کے خاندان کی ہر ممکن دےکھ بھال کرےں گے اورشہےد عرفان محمود کے اہل خانہ کو تنخواہ باقاعدگی سے ہر ماہ ملے گی۔وزےراعلیٰ نے شہےد عرفان محمود کے اہل خانہ کو مالی امداد کا چےک بھی دےا۔وزےراعلیٰ نے علاقے کے ہائی سکول کو شہےد کانسٹےبل عرفان محمود کے نام منسوب کرنے کا اعلان بھی کےا۔وزےراعلیٰ نے قصور کے علاقے راجہ جنگ مےں شہیدکانسٹےبل اسلم کی بےوہ اوراہل خانہ سے ملاقات کے دوران سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکےا۔وزیراعلیٰ نے شہیداسلم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ وزےراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہداءکے بچوں اوراہل خانہ کی دےکھ بھال مےں کوئی کسر اٹھا نہ رکھےں گے۔وزےراعلیٰ نے شہےد کانسٹےبل اسلم کی انگلش ادب مےں ماسٹر کی ڈگری رکھنے والی بےوہ کو گرےڈ 14مےں ملازمت دےنے کا اعلان کےا اور شہےد کانسٹےبل اسلم کی بےوہ کو اےک کروڑ روپے کی مالی امداد کا چےک دےا ۔ شہداءکے ورثا نے وزےراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمےں اپنے بچوںکی عظےم قربانےوں پر فخر ہے ۔شہےد ہونے والے ہمارا افتخار ہےں۔انہوںنے کہا کہ ملک و قوم کو دہشت گردی کے ناسور سے نجات دلانے کےلئے ہم بھی ہر طرح کی قربانی دےنے کےلئے تےار ہےں ۔ہمارے حوصلے پست نہےں ہوئے بلکہ پہلے سے زےادہ بلند ہےں ۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ شہداءکے ورثا کا عزم اورحوصلہ دےکھ کرمےرا خون بڑھ گےا ہے ۔قوم اسی عزم اورحوصلے سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کر ے گی۔انسپکٹر جنرل پولےس بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے مہمند ایجنسی میں دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ، وزیراعلیٰ نے دہشتگردی کے واقعہ کے نتیجے میں تین لیویز اہلکاروں سمیت پانچ افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے، وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کارراوئیاں قوم کے غیر متزلزل عزم کو کمزورنہیں کر سکتیں۔انہوں نے شٰیخوپورہ کے علاقے قلعہ ستار شاہ کے نزدیک فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب نے انتظامیہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ زخمی ہونے والے مزدوروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button