وزیراعلیٰ پنجاب کو این اے 120 سے ضمنی الیکشن لڑنے سے روکنے کی وجہ بیویاں

لاہور 10 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
شہباز شریف و زیراعظم بن جاتے تو خاتون اول کے مسئلے پر باہمی اختلافات پیدا ہو سکتے تھے،ذرائع مسلم لیگ ن
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو لاہور سے حلقہ این اے 120 سے ضمنی الیکشن لڑانے سے روکنے اور انہیں سابق وزیراعظم نواز شریف کے متبادل وزیراعظم بنائے جانے کے فیصلے سے دستبرداری کی وجہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بیویاں بتائی گئیں ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم نواز شریف کی جگہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں کامیاب کروا کروزیراعظم بنادیتے تو شریف خاندان میں خاتون اول کے مسئلے پر باہمی اختلافات پیدا ہو سکتے تھے جس سے بچنے کیلئے سابق وزیراعظم نے شہباز شریف کو پنجاب میں ہی عوامی خدمات انجام دینے کا فیصلہ کیا ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کی ابھی تجویز زیر غور ہی تھی کہ خاتون اول کے قرار دئیے جانے کے معاملے پر شہبازشریف کی بیویوں میں اختلافات پیدا ہو نے شروع ہو گئے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی اہلیہ تہمینہ درانی نے خود کو بطور خاتون اول ظاہر کرنا شروع کردیاتھا جبکہ شریف فیملی کے افراد اس بات پر بضد تھے کہ خاتون اول کا درجہ شہباز شریف کی پہلی اہلیہ کو ہی دیا جائیگا۔