وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کی پہلی صوبائی ائیرلائن ‘ائیر پنجاب’ کی منظوری دے دی

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو

وزیراعلیٰ پنجاب نے پاکستان کی پہلی صوبائی ائیرلائن ‘ائیر پنجاب’ کی منظوری دے دی

تاریخ: 26 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو

پاکستان | 🇵🇰

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک اہم پیش رفت کے طور پر پاکستان کی پہلی صوبائی سطح کی ائیرلائن ‘ائیر پنجاب’ کے قیام کی باضابطہ منظوری دے دی۔
یہ منظوری وزیراعلیٰ پنجاب سے رکن صوبائی اسمبلی نوشیرخان لنگڑیال کی ملاقات کے موقع پر دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا وعدہ ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا، اور کسانوں کے لیے ترقی و خوشحالی کے راستے مزید ہموار کیے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ‘ائیر پنجاب’ کے لیے ابتدائی طور پر فوری طور پر 4 طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ‘ائیر پنجاب’ کو ملک کی بہترین ائیرلائن بنانے کے لیے عالمی معیار کے مطابق انتظامات کیے جائیں۔

حوالہ جات::
سرکاری ترجمان حکومت پنجاب
مقامی خبر رساں ادارے

Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: VOC Urdu https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں