وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، صحت کے شعبے میں اہم فیصلے

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada
بریکنگ نیوز | وی او سی اردو
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس، صحت کے شعبے میں اہم فیصلے
لاہور، 6 مارچ 2025، جمعرات – وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس میں پنجاب بھر میں دیہی مراکز صحت (RHCs) کی آؤٹ سورسنگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں شعبہ صحت میں بہتری، جدید طبی سہولیات کی فراہمی، اور ہسپتالوں کی ری ویمپنگ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں ہونے والے اہم فیصلے:
✅ 225 دیہی مراکز صحت (RHCs) کی مکمل ری ویمپنگ، انہیں جدید کلینک میں تبدیل کر دیا گیا۔
✅ آؤٹ سورسنگ کے بعد مراکز صحت ہفتے کے ساتوں دن، 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔
✅ تمام مراکز صحت میں جنرل سرجری، گائنی، تشخیصی ٹیسٹ اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
✅ نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف سرگودھا میں جون تک OPD مکمل فعال کرنے کا حکم۔
✅ جناح ہسپتال پی آئی سی ٹو کو 30 ستمبر تک فعال کرنے کی ہدایت۔
✅ نواز شریف کینسر ہسپتال کو مقررہ مدت میں فعال کرنے کا حکم۔
✅ ہر ضلع میں برن یونٹ، کارڈیک سینٹر اور چلڈرن وارڈ قائم کرنے پر اتفاق۔
✅ لاہور رنگ روڈ کے اطراف میں میگا میڈیکل سٹی بنانے کی تجویز پر غور۔
اہم طبی منصوبے:
🔹 پنجاب کے 1147 مراکز صحت میں سے 766 کی ری ویمپنگ مکمل، 396 محکمہ صحت کے سپرد۔
🔹 او پی ڈی میں اب تک 6 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد کی مفت ادویات فراہم۔
🔹 "مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ انسپکٹر پروگرام” کے تحت 12671 درخواستیں موصول۔
🔹 "کلینک آن ویل” منصوبے سے 72 لاکھ مریض مستفید ہو چکے ہیں۔
🔹 چیف منسٹر اسپیشل انیشی ایٹو ٹرانسپلانٹ پروگرام کے تحت 5 رینل اور 1 لیور ٹرانسپلانٹ کامیابی سے مکمل۔
🔹 ڈائیلسز پروگرام کے تحت 8 ہزار سے زائد مریضوں کا ڈائیلسز مکمل، مزید 7630 مریض رجسٹر۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا عزم:
▶ "پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں 100 فیصد بہتری لانا ہمارا ہدف ہے۔”
▶ "ہسپتالوں میں صفائی کی صورتحال ناقابل قبول ہے، اس میں بہتری لائی جائے گی۔”
▶ "پسماندہ علاقوں کے عوام کو بھی جدید طبی سہولتیں فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔”
▶ "تمام ہسپتالوں میں جدید ترین طبی آلات مرحلہ وار فراہم کیے جائیں گے۔”
▶ "ڈاکٹروں اور طبی عملے کی کمی کو پورا کرنے کے لیے مستقل اقدامات کیے جا رہے ہیں۔”
مزید تفصیلات کے لیے وی او سی اردو کے ساتھ جڑے رہیں!
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا واٹس ایپ چینل فالو کیجئے*
———-
(نیوز وی او سی اررو)
https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k