پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی جس کے باعث انہوں نے تمام مصروفیات منسوخ کردیں۔
حکومت پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی طبیعت اچانک نا سازہو گئی جس کی وجہ سے معالجین نے وزیراعلی کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ وزیراعلی نے سہ پہر سے تمام سرکاری مصروفیات ترک کر دی ہیں ۔
یہ خبر بھی پڑھیں: شہباز شریف کی طبیعت ناساز، اسپتال میں مکمل چیک اپ کے بعد گھر منتقل