وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

لاہور (نیوزوی او سی آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے،وہ6 روزہ دورے کے بعدپی آئی اے کی پرواز758 سے لاہورپہنچے ،تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لندن میں قیام کے دوران بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی اس کے علاوہ وہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے بھی ملے اور مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کے اہم اجلاس میں بھی شریک ہوئے جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور عدالتوں میں مقدمات کے حوالے سے مشاورت کی گئی ،اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورخواجہ آصف نے بھی شرکت کی ۔شہبازشریف نے لندن قیام کے دوران اوورسیز پاکستانیوں اور ن لیگ رہنماﺅں سے بھی ملاقاتیں کی ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں