عوامی نیشنل پارٹی کےسربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک عمران خان کی کٹھ پتلی ہیں، چیف جسٹس نےوزیر اعلیٰ کی کلاس لی ہے، وہ اسپتالوں اور اسکولوں کے حوالے سے چیف جسٹس کو مطمئن نہیں کر سکے۔
چارسدہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسفند یار ولی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے سینیٹ الیکشن میں مولانا سمیع الحق کو دھوکا دیا، عمران خان نا قابل اعتماد ہیں، وہ بتائیں ووٹ بیچنے والوں اور ووٹ خریدنے والوں کے خلاف کب کارروائی کررہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ نہ وہ کبھی بکے ہیں اور نہ ہی کسی کو خریدا ہے، پرویز مشرف کو بھی صاف کہہ دیا تھا کہ کالا باغ ڈیم نہیں مانتے، اگر کالا باغ ڈیم بنانے کی کوشش کی توہاتھ گریبان پر ہوگا۔