وزیراعلیٰ محمدشہباز شریف نے پاورپلانٹ کے دوسرے یونٹ کا افتتاح کردیا

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وزیراعلیٰ محمدشہباز شریف نے پاورپلانٹ کے دوسرے یونٹ کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف قادرآباد پاورپلانٹ پر دوپہر کے وقت پہنچے۔ اس موقع پران کے ہمراہ وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی ‘ صوبائی وزیرقانون راناثناء الله اور صوبائی وزیر ملک ندیم کامران کے علاوہ دیگر حکام بھی موجودتھے۔
قادرآباد پاورپلانٹ منصوبے کاسنگ بنیاد 30مئی 2014ء کو وزیراعظم محمدنوازشریف نے رکھاتھا جس پر 152ارب روپے لاگت آئی ہے، یہ منصوبہ 22ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہواہے جس کے پہلے یونٹ 660میگاواٹ کاافتتاح وزیراعظم محمدنوازشریف نے 25مئی کوکیاتھا جبکہ دوسرے یونٹ 660میگاواٹ کاافتتاح وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف نے پیر کو کیا۔اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف‘ چینی سفیراور انرجی ہیڈآف چائنہ نوربکری نے خطاب کیا۔