وزیراعلیٰ سے بین الاقوامی بزنس سیمینار کے شرکاء، غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے سربراہان اورسی ای اوز کی ملاقاتیں
لاہور ۔ 22-مئی 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
شہباز شریف بغیر آرام کیے مسلسل چار گھنٹے تک غیر ملکی سرمایہ کاروں کے وفود سے ملاقاتیں کرتے رہے توانائی،انفراسٹرکچر،ٹرانسپورٹ،صنعت،زراعت،شہری ترقی،ہاؤسنگ،صحت اوردیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق غیر ملکی سرمایہ کاروںکا پنجاب حکومت کی شفافیت اور اعلی معیار کی پالیسی پربھر پور اعتماد کا اظہار
لاہور . وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سے مقامی ہوٹل میں بین الاقوامی بزنس سیمینار میں شریک غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے سربراہان اورچیف ایگزیکٹو افسران نے الگ الگ ملاقاتیںکیں- وزیراعلیٰ بغیر آرام کیے مسلسل چار گھنٹے تک غیر ملکی سرمایہ کاروں کے وفود سے ملاقاتیں کرتے رہے۔غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں نے پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے پر گہر ی دلچسپی کا اظہار کیااورتوانائی، انفراسٹرکچر،ٹرانسپورٹ،صنعت،زراعت،شہری ترقی،ہاؤسنگ،صحت اوردیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔
ان ملاقاتوں کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروںنے پنجاب حکومت کی شفافیت اور اعلی معیار کی پالیسی پربھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سرمایہ کاری کے لحاظ سے بہترین صوبہ ہے اوریہاں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن سے ہم فائدہ اٹھائیں گے اور تعاون کو بڑھائیں گے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شفافیت کے جو اعلی معیار متعارف کرائے ہیں وہ قابل تحسین ہیںاور ہم پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں-غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوںنے پنجاب میں شفافیت،اعلی معیار اورتیزرفتاری سے منصوبوں کی تکمیل پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا- وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے شفافیت کے نئے معیار متعارف کرائے ہیں –
غیر ملکی سرمایہ کار یہاں کھلے دل سے سرمایہ کاری کریں انہیں ہر ممکن سہولتیں فراہم کریںگے۔