پاکستان

وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کااجلاس

کوئٹہ 19 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
صوبائی وزیرداخلہ،کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض،چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگزیب حق اوردیگر سول وعسکری حکام شریک ہوئے بلوچستان میں امن وامان کی مجموعی صورتحال ،دہشت گردی کے حالیہ واقعات ،امن وامان کی بہتری کیلئے جاری اقدامات ،دہشت گردوں کے خلاف کاروائیو ں،لیویز فورس کوجدید خطوط پر استوارکرنے کے علاوہ محکمہ پراسیکیوشن کی استعدادکاراورکارکردگی میں اضافے سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیاگیا
وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری کی زیرصدارت صوبائی اپیکس کمیٹی کااجلاس جمعہ کے روزوزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقدہوا،صوبائی وزیرداخلہ میرسرفرازبگٹی،کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض،چیف سیکرٹری بلوچستان اورنگزیب حق اوردیگر سول وعسکری حکام اجلاس میں شریک ہوئے اجلاس میں بلوچستان میں امن وامان کی مجموعی صورتحال اوردہشت گردی کے حالیہ واقعات ،امن وامان کی بہتری کیلئے جاری اقدامات ،دہشت گردوں کے خلاف کاروائیو ں اورلیویز فورس کوجدید خطوط پر استوارکرنے کے علاوہ محکمہ پراسیکیوشن کی استعدادکاراورکارکردگی میں اضافے سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیاگیا ،متعلقہ اداروں کے حکام نے اجلاس کواس حوالے سے بریفنگ دی۔
اجلاس میں اس بات سے اتفاق کیاگیا کہ ملک دشمن قوتیں مختلف دہشت گردتنظیموں کے ذریعے دہشت گردی کی کاروائیاں کرکے بدامنی اورعدم استحکام پیداکرنے کیلئے سرگرم عمل ہیں جن کابنیادی مقصد ترقی کے عمل میں رکاوٹ پیداکرناہے ،تاہم اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیاگیا کہ دہشت گردوں کوپھر سے سراٹھانے کا موقع نہیں دیاجائے گا ،دہشت گردوں ،ان کے سہولت کاروں اورانہیں پناہ فراہم کرنے والوں کے خلاف بھرپورقوت سے کاروائی جاری رکھی جائے گی تمام متعلقہ ادارے آپس میں مربوط روابط استواررکھ کر دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری رکھیں گے اوران کاروائیوں کا دائرہ کارمزید وسیع کیاجائے گا ۔
اجلاس میں محکمہ پراسیکیوشن اورپولیس کو دہشت گردوں کے خلاف عدالتوں میں جامع اورمضبوط چالان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ،جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کے مابین معلومات کے تبادلے کویقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو صوبہ بھربالخصوص صوبائی درالحکومت میں حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثربنانے کی ہدایت بھی کی گئی ۔
اجلاس میں امن واستحکام کے قیام کیلئے صوبے کے عوام اورقبائل کے بھرپورتعاون پراطمینان کا اظہارکیاگیا جبکہ صوبہ بھرمیں یوم آزادی کی تقاریب میں عوام کی بھرپورشرکت اوراسے قومی جذبے کے ساتھ منانے کو ایک اہم پیشرفت قراردیتے ہوئے اہل بلوچستان کوخراج تحسین پیش کیاگیا اورسیکیورٹی کے مؤثراقدامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہاگیا۔اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات کے شہداء کوخراج عقیدت بھی پیش کیاگیااجلاس میں کوئٹہ بم دھماکے کے شہدأ کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button