ایڈیٹرکاانتخاب
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سانحہ مستونگ اور گوادر پر جے آئی ٹی بنانے کا اعلان
کوئٹہ: (نیوز وی او سی) جے آئی ٹی کا اعلان انہوں چین سے وطن پہنچنے کے بعد ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا غفور حیدری کی عیادت کے موقع پر کیا۔ وزیر اعلی نواب ثناءاللہ زہری نے کہا ہماری آنکھیں کھلی ہیں، دہشت گرد بچ نہیں سکتے۔ پہلے بھی دہشت گردو ں کا مقابلہ کیا اب بھی انہیں چین سے نہیں بیٹھنے دینگے۔ دہشت گرد علماءکرام اور معصوم لوگوں کو مار کر آرام سے نہیں بیٹھ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ سی پیک پر دباﺅ ڈالنے کیلئے دشمن اپنے منفی ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ سانحہ مستونگ اور گوادر واقعہ میں ہونے والی شہادتوں پر دلی رنج ہے۔