پاکستان
وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری کا بیگم کلثوم نواز کی صحت اوردرازی عمر کے لئے نیک خواہشات کا اظہار
کوئٹہ 24 اگست 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی سرطان کی تشخیص پرتشویش کا اظہارکرتے ہوئے انکی صحت اوردرازی عمر کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔اپنے ایک پیغام میں وزیراعلیٰ نے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ بیگم کلثوم نواز کو جلدازجلدمکمل صحت یابی عطافرمائے۔