پاکستان

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت،

(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں بے گناہ لوگوں کا خون بہانے والے سخت سزا کے مستحق ہیں اور دھماکے میں ملوث افراد کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں سکیورٹی انتظامات مزید سخت کرنے کیلئے انسپکٹر جنرل پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ کوئٹہ سکیورٹی پلان کا ازسرنو جائزہ لیا جائے۔ نواب ثناء اللہ زہری نے کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ انہیں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ شدید زخمی افراد کو کراچی منتقل کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button