پاکستان

وزیراعظم کے استعفے سے جمہوریت کو کچھ نہیں ہو گا:خورشید

بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
اپوزیشن لیڈر کا وزیراعظم کو استعفے کا مشورہ،،،خورشید شاہ کہتے ہیں وزیراعظم کے استعفے سے جمہوریت کو کچھ نہیں ہو گا،،،، پیپلزپارٹی کو حکومت نہیں جمہوریت چاہئیے
قائدحزب اختلاف خورشید شاہ نے وزیراعظم کو استعفے کا مشورہ دے دیا۔ رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کےاستعفے سےجمہوریت کوکچھ نہیں ہوگا۔ ہم جمہوریت کےلیےسازش کےخلاف کھڑے ہوں گے۔ پانامہ لیکس،بیانات کی و جہ سےمعاملہ جھوٹ کی طرف جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم تونوازشریف کےدوست ہیں۔ عدالتیں اوربھارت وزیراعظم کیخلاف سازشیں نہیں کرسکتے۔لگتا ہےنوازشریف کااشارہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف ہے۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار کےرویے سےظاہرہوتا ہےدال میں کچھ کالا ہے۔ حالات اتنےخراب ہیں،وزیراعظم کوملک میں ہوناچاہیئےتھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button