پاکستان

وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں سروے کیا جا رہا ہے

،(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
آئندہ ماہ سے غریب افراد کو مالی امداد کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا، مالی امداد کا کام تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا،چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن کا تقریب سے خطاب
چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ماروی میمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر ملک بھر میں سروے کیا جا رہا ہے، اگلے ماہ سے غریب افراد کو مالی امداد کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا، نادار افراد کی مالی امداد کا کام تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا۔ پیر کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماروی میمن نے کہا کہ ضلع چکوال میں سروے کا 80فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، اگلے ماہ سے غریب افراد کو مالی امداد کا سلسلہ شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر ملک بھر میں سروے کیا جا رہا ہے، ملک بھر میں نادار افراد کی مالی امداد کا کام تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button