وزیراعظم کی نااہلی کا سہرا تحریک انصاف کے سر‘

(بشیر باجوہ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کو نا اہل قرار دینے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سمیت تمام اپوزیشن جماعتوں نے اس فیصلے کو پاکستان کی تاریخ میں ایک سنگ میل قرار دیا۔
جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی بینچ کی جانب سے پاناما پیپز کیس کے تاریخی فیصلے کے بعد عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں پاناما فیصلے کو پاکستان کی جیت قرار دیا۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے فیصلے کے فوراً بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی دن ہے، اب پاکستان کو مضبوط کرنے اور دہشت گردی سے نجات حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس تاریخی موقع پر ہم پاکستان کے سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیشن کرتے ہیں۔ انہوں نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) ممبران کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Follow
Sheikh Rashid Ahmad ✔ @ShkhRasheed
Pakistan wins
12:09 AM – Jul 28, 2017
1,499 1,499 Retweets 4,826 4,826 likes
Twitter Ads info and privacy
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان قائرہ نے پاناما فیصلے کے حوالے سے کہا کہ فیصلہ امید کے مطابق آیا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن پارٹیوں نے اپنا کردار ادا کیا جبکہ اس کا تمام تر سہرہ تحریک انصاف اور عمران خان کو جاتا ہے جو یہ کیس سپریم کورٹ میں لے کر گئے۔

Follow
Aseefa B Zardari ✔ @AseefaBZ
Disqualified!
12:10 AM – Jul 28, 2017
440 440 Retweets 1,709 1,709 likes
Twitter Ads info and privacy
اس فیصلے سے عدالت کا وقار بلند ہوگا۔ آج پاکستانی قوم کو شکرانے کے نقفل ادا کرنے چاہیے۔ اگر انصاف کا سلسلہ جاری رہے گا تو ملک میں خوشحالی آئے گی، اور غربت اور بے روزگاری بھی ختم ہوگی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں