وزیراعظم کی دوسری صاحبزادی اسماء نواز کے اثاثوں میں بھی ہیر پھیر ہونے کا انکشاف

(نیوز وائس آف کینیڈا)
وزیراعظم کی دوسری صاحبزادی اسماء نواز کے اثاثوں میں بھی ہیر پھیر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جہاں وزیراعظم نواز شریف، ان کے صاحبزادے اور صاحبزادی مریم نواز کرپشن الزامات کی زد میں ہیں، وہیں وزیراعظم کی دوسری صاحبزادی اسماء نواز کے حوالے سے بھی ایک اسکینڈل منظر عام پر آیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق اسماء نواز کے اثاثوں میں بھی ہیر پھیر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف جب پہلی مرتبہ وزیراعظم بنے تو اسماء نواز کے کل اثاثوں کی مالیت 14 لاکھ تھی تاہم اس کے اگلے ہی برس ان کے اثاثوں میں 21 گنا اضافہ ہوا۔ اسماء نواز کو اس چودھری شوگر مل سے اثاثے منتقل کیے گئے جو نقصان میں جا رہی تھی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں