پاکستان

وزیراعظم کیخلاف کوئی تحریک نہیں چلائینگے، پاکستان بار کونسل

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل احسن بھون نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے خلاف کوئی تحریک نہیں چلائیں گے، ملک بھر میں ہمارے نمائندگان نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کثرت رائے سے مسترد کردیا ہے ۔
اسلام آباد میں پاکستان بار کونسل کے زیراہتمام پاناما فیصلے پر مشاورتی اجلاس میں ملک بھر سے وکلاء کے منتخب بار نمائندگان نے شرکت کی۔
اس موقع پر وائس چیئرمین پاکستان بار احسن بھون نے کہا کہ وزیر اعظم کے استعفے کے مطالبے پر تمام وکلاء سے رائے لی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 84میں سے 48وکلاء نے جے آئی ٹی کے نتائج کے انتظار کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 24وکلاء نے وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔
پاکستان بار کونسل کے مطابق جے آئی ٹی کے نتائج آنے کے بعد مزید لائحہ عمل طے کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button