پاکستان

وزیراعظم کا ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے مسلح افواج کی تیاریوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار

راولپنڈی: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یقین دلایا ہے کہ مسلح افواج کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے راولپنڈی میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے وزیراعظم کا خیر مقدم کیا جب کہ تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے مسلح افواج کی قربانیوں خصوصا شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور ہر قسم کے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے اور انہیں شکست دینے کے لیے مسلح افواج کی تیاریوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ مسلح افواج کی دفاعی ضروریات پوری کرنے کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button