انٹرنیشنلپاکستان

وزیراعظم کا افغانستان کو سخت پیغام: دہشتگردوں کو لگام دیں، افغان سرزمین استعمال نہ ہونے دیں

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada اردو
وزیراعظم کا افغانستان کو سخت پیغام: دہشتگردوں کو لگام دیں، افغان سرزمین استعمال نہ ہونے دیں

تاریخ: 14 اپریل 2025
رپورٹ: بشیر باجوہ | VOC اردو

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کی حکومت کو دو ٹوک الفاظ میں پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین دہشتگرد تنظیموں کے ہاتھوں استعمال نہ ہونے دے اور فوری طور پر ان عناصر کے خلاف کارروائی کرے جو پاکستان کے خلاف دہشتگردی میں ملوث ہیں۔

وزیراعظم آفس اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف نے بیلاروس کے حالیہ دورے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیلاروس کے زرعی شعبے میں مہارت سے فائدہ اٹھایا جائے گا اور زرعی مشینری کے جوائنٹ وینچرز پاکستان میں قائم کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ بیلاروس میں مائننگ و منرلز سے متعلق مشینری تیار کرنے والی فیکٹری کا بھی دورہ کیا گیا ہے اور اس شعبے میں بھی باہمی تعاون کے امکانات روشن ہیں۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ڈیڑھ لاکھ ہنر مند پاکستانی نوجوانوں کو بیلاروس میں روزگار فراہم کرنے پر مفاہمت طے پا گئی ہے، اور ان افراد کو مکمل میرٹ پر بھیجا جائے گا۔

سیاسی بیانیے میں انہوں نے کہا کہ پنجاب اسپیڈ دراصل پاکستان اسپیڈ تھی، جو اب سپر پاکستان اسپیڈ بن چکی ہے، اور ان کی قیادت میں ترقی کرتا ہوا، خوشحال پاکستان ان شاء اللہ ہماری منزل ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ شبانہ روز محنت، قومی اتحاد اور دعاؤں کے ساتھ ہم ترقی کی اس منزل تک ضرور پہنچیں گے۔

افغانستان سے متعلق اپنے مؤقف کو دہراتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان ہمارا برادر ہمسایہ ہے، ہمیں ہمیشہ ایک اچھے ہمسائے کے طور پر رہنا ہے، یہ ہم پر ہے کہ ہم پرامن بقائے باہمی کو فروغ دیں یا تنازعات میں الجھیں۔

Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for verification or denial of any legal claims or allegations.

وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں: https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button