پاکستان

وزیراعظم چند دن میں ایک اور خوشخبری دیں گے: عظمیٰ بخاری

👇👇👇🇵🇰🤝🇨🇦
Voice of Canada – اردو
وزیراعظم چند دن میں ایک اور خوشخبری دیں گے: عظمیٰ بخاری

رپورٹ: بشیر باجوہ | وی او سی اردو | تاریخ: 6 اپریل 2025

لاہور: صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف چند دن میں ایک اور خوشخبری دیں گے۔

پریس کانفرنس میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا:
"پاکستان میں اب خوشخبریوں کا موسم شروع ہو چکا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، اور بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم اور ان کی ٹیم مبارکباد کے مستحق ہیں۔”

عظمیٰ بخاری نے مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا:
"وہ جن کے آئی پی پیز اور بجلی کمپنیوں سے مفادات جڑے تھے، وہ اب عوامی ریلیف کو برداشت نہیں کر پا رہے ہیں۔”

انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا:
"خیبرپختونخوا میں کرپشن کے قصے زبان زد عام ہیں، گنڈا پور کی جانب سے پارٹی پر 75 کروڑ روپے خرچ کرنے کا بیان قابل تشویش ہے۔”

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا:
"خیبرپختونخوا میں صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کی صورت حال بدتر ہے، اور ہینڈ گلوز جیسے بنیادی سامان کی خریداری پر بھی کرپشن کے شواہد موجود ہیں۔ کے پی میں گندم کی مد میں بھی کرپشن کی گئی ہے۔ چترال میں جنگلات کے منصوبے کے حوالے سے خزانے کو 866 کروڑ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔ یہ تو پارٹی فنڈ کھانے کے بھی مجرم ہیں، کوئی ان کو پوچھنے کو تیار نہیں ہے۔”

صوبائی وزیر نے پانی کی تقسیم کے مسئلے پر سیاست کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا:
"بلاول بھٹو کو جلسوں میں کھڑے ہو کر مسئلہ حل کرنے کے بجائے ذمے دارانہ کردار ادا کرنا چاہیے، انہیں بیٹھ کر وفاق کے سامنے اپنی باتیں رکھنی چاہئیں۔”

وی او سی اردو اس معاملے پر مزید اپڈیٹس فراہم کرے گا۔

وی او سی اردو
تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانب دار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button