وزیراعظم نے 32روز سے بند پاک افغان سرحد فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کر دیئے
اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف نے 32روز سے بند پاک افغان سرحد فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحددوں کا زیادہ دیر تک بند رہنا عوامی اور معاشی مفادات کے منافی ہیں سرحدوں کو کھولنے کا فیصلہ جذبہ خیر سگالی کے تحت کیا ہے ۔ پیر کے روز وزیر اعظم محمد نواز شریف نے پاک افغان سرحدکو آمدورفت اور تجارت کے لیے فوری طور پر کھولنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں .اس موقع پر وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے دہشتگردی کے تانے بانے افغان سرزمین پر موجود پاکستان دشمن عناصر سے ملتے ہیں ۔پاکستان سمجھتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیاں صدیوں کے مذھبی ثقافتی اور تاریخی رابطے ہیں جو کہ فراموش نہیں کئے جاسکتے ہیں اور اس کے علاوہ سرحدوں کا زیادہ دیر بند رہنا بھی مثبت ردعمل نہیں پاکستان نے سرحدی کھولنے کافیصلہ جذبہ خیر سگالی کے تحت کیا ہے اور امید ہے کہ جن وجوحات پر سرحد کو بند کیا گیا تھا ان کے تدارک کے لیے افغان حکومت تمام ضروری اقدامات کرے گی نواز شریف نے کہا کہ ہم نے بارہا اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان میں امن اور سلامتی کےلئے افغانستاں میں دیرپا امن اور سلامتی ناگزیر ہے اور پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کےلئے افغان حکومت سے تعاون جاری رکھے گا ۔