وزیراعظم نے کلثوم نواز کو اگلا وزیراعظم بنانے کی منظوری دے دی ہے: شوکت بسرا
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا
شوکت بسرا کا دعوی ہے کہ وزیراعظم نے کلثوم نواز کو اگلا وزیراعظم بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنی ممکنہ نا اہلی کے پیش نظر نئے وزیراعظم کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ شوکت بسرا کا دعوی ہے کہ وزیراعظم وزارت عظمی کا عہدہ اپنے خاندان میں ہی رکھنا چاہتے ہیں۔
اس لیے انہوں نے کلثوم نواز کو اپنی جگہ ملک کا نیا وزیراعظم بنوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ کلثوم نواز کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے سیاست میں متحرک نہیں ہونا چاہتیں۔ تاہم اپنے شوہر کے فیصلے کی صورت میں وہ وزیراعظم بننے کیلئے رضامند ہو جائیں گی۔
Load/Hide Comments






