پاکستان

وزیراعظم نے لیگی کارکنوں کوسپریم کورٹ جانے سے روک دیا

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کوپاناما کیس کا فیصلہ سننے کے لئے سپریم کورٹ جانے سے روک دیا ہے۔
وزیراعظم نوازشریف نے لیگی کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاناما کیس کا فیصلہ سننے سپریم کورٹ نہ آئیں، وزیراعظم نے لیگی کارکنوں کو شاہراہ دستور پر آنے سے بھی منع کیا ہے۔
دوسری جانب پاناما کیس کے فیصلے کے پیش نظر اسلام آباد میں سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے اور ریڈ زون میں عام افراد کا داخلہ ممنوع ہے۔ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کے فیصلے کے لئے عمران خان سمیت تحریک انصاف کے 15 رہنماؤں کو پاسزجاری کئے ہیں جب کہ شیخ رشید نے 18 افراد کے لئے پاسز کی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں آج دوپہر 2 بجے پاناما کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا اوراس حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں نے اپنی حکمت عملی بھی طے کر لی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button