ایڈیٹرکاانتخاب

وزیراعظم نے بدھ کے روز قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، آرمی چیف بھی شرکت کریں گے

اسلام آباد 2 جنوری 2018
(بیورو رپوٹ پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا )
وزیراعظم نے بدھ کے روز قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کو دی گئی دھمکیوں کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے قومی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ اجلاس بدھ کے روز وزیراعظم ہاوس میں ہوگا۔
اجلاس میں آرمی چیف بھی شرکت کریں گے۔ جبکہ آرمی چیف کے علاوہ چئیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف، دیگر مسلحہ افواج کے سربراہان، ڈی آئی ایس آئی، وفاقی وزراء اور کمیٹی کے دیگر اراکین بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد نیا لائحہ عمل طے کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال اور منصوبہ بندی کی جائے گی۔ اجلاس میں ملکی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button