ایڈیٹرکاانتخاب

وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو عہدہ سے ہٹانے کیلئے ہوم ورک مکمل کر لیا

اسلام آباد 17 ستمبر 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا)
وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو عہدہ سے ہٹانے کیلئے ہوم ورک مکمل کر لیا
مفتی اسماعیل کو مشیر خزانہ بنانے کی تجویز زیر غور
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کو عہدہ سے ہٹانے کے لئے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ مفتی اسماعیل کو مشیر خزانہ بنانے کی تجویز زیر غور ہے۔ معلومات کے مطابق پانامہ کیس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نامزد ملزم قرار دینے اور پھر نیب میں ریفرنس دائر ہونے رپ حکومت کے لئے اسحاق ڈار کو وزارت خزانہ کے عہدہ پر برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم کے سپیشل اسسٹنٹ مفتی اسماعیل نے 13نومبر کو اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا تھا جس کو وزیراعظم نے منظور بھی کر لیا ہے۔ ذرائع وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مفتی اسماعیل سے مشاورت کر کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔ توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ2روز میں اسحاق ڈار اپنے عہدہ وزارت سے استعفیٰ دے دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے سابق وزیراعظم سے بھی ٹیلی فونک مشاورت کر لی ہے جس کی انہوں نے بھی فیصلہ کی توثیق کی ہے۔ واضح رہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس اگر دوبارہ کھول دیا گیا تو اس میں اسحاق ڈار کا اہم کردار ہو گا اور اس مقدمہ میں اہم گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button