پاکستان
وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت اچانک ناساز
لاہور: وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی جس کے باعث ان کا اسپتال میں طبی معائنہ بھی کیا گیا۔
وزیراعظم نواز شریف کے پیٹ میں اچانک تکلیف اٹھی جس کے باعث انہیں فوری طور پر لاہور کے ایم ایم عالم روڈ پر واقع اسپتال میں لے جایا گیا جہاں ان کا سی ٹی اسکین اور دیگر ٹیسٹ بھی کئے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی تمام میڈیکل رپورٹس نارمل ہیں۔