ایڈیٹرکاانتخاب

وزیراعظم نواز شریف اور عمران خان امیر ترین رکن پارلیمنٹ

اسلام آباد 16جون 2017
(بشیر باجوہ بیورو چیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈ)
ادھر وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر 1 کروڑ 42 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، کیپٹن صفدر نے اہلیہ مریم نواز کو 60 لاکھ روپے مالیت کی یو اے ای سے ملنے والی گاڑی بھی اثاثوں میں ظاہر کی ہے، کیپٹن صفدر نے مریم نواز کی جائیداد کی مزید تفصیلات کا ذکر نہیں کیا جبکہ انھوں نے سعودی عرب میں اپنی گاڑی کی فروخت کی قیمت 20لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جاری تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو 19 کروڑ روپے، پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی 50 کروڑ روپے، جہانگیر ترین 78 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں تاہم جہانگیرخان ترین نے اپنے گوشوارے میں ہیلی کاپٹر یا جہاز کا ذکر نہیں کیا، ان کے استعمال میں پانچ گاڑیاں ہیں۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ 3 کروڑ روپے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار 58 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، جس میں اسحاق ڈار نے 23 ہزار 825 روپے کااسلحہ بھی ظاہر کیا ہے تاہم انھوں نے بھی بیرون ملک کسی جائیداد کا ذکر نہیں کیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹر اعتزاز احسن 10 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔
ملنے والے زمان پارک گھر کی مالیت 29 کروڑ 60 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔ٌ
گوشواروں کے مطابق عمران خان نے 4 کروڑ 87 لاکھ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے، ان کے پاس 6 لاکھ روپے کا فرنیچر اور 2 لاکھ روپے مالیت کی چار بکریاں بھی ہیں، عمران خان کے استعمال میں ذاتی کوئی گاڑی نہیں۔
دیگر اراکین پارلیمنٹ کے اثاثے
الیکشن کمیشن کی جاری تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز کے اثاثوں کی کل مالیت 35 کروڑ روپے سے زائد ہے اور شیخ رشید 4 کروڑ 75 لاکھ روپے، وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وراثت میں ملنے والی جائیداد کی مالیت ظاہر نہیں کی جبکہ مولانا فضل الرحمن 64 لاکھ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق عمران خان 1 ارب 40 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں، عمران خان نے بھی بیرون ملک کوئی اثاثہ ظاہر نہیں کیا۔
عمران خان نے بنی گالہ اراضی کو تحفہ ظاہر کرتے ہوئے اس کی موجودہ مالیت 75 کروڑ روپے ظاہر کی ہے، عمران خان نے خان ہاوس میں دفتر کی مالیت 59 لاکھ روپے جبکہ بنی گالہ کے گرد باؤنڈری وال کی مالیت 69 لاکھ روپے ظاہر کی ہے، عمران خان نے وراثت میں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button