وزیراعظم نوازشریف کا ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون،بھارت سیخ پا
نیویارک(آئی این پی) جبکہ دونوں رہنماؤ ں کے درمیان ہونیوالی گفتگو کامتن سامنے آنے کے بعد تنقید بھی شروع ہوگئی تاہم اب انکشاف ہواہے کہ اس میں پاکستانی حکام کا کوئی قصور نہیں بلکہ نومنتخب امریکی صدر کا طرز گفتگو اور الفاظ کا چناؤ ہی ایسا ہے کہ سننے والا ہر کوئی اس پر آسانی سے یقین نہیں کرسکتا تاہم وزیراعظم نوازشریف سے گفتگو کے بعد بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے خود ہی پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تائیوان سمیت کئی ممالک کے سربراہان سے رابطے کیے جس دوران ٹرمپ کی ہونیوالی گفتگو میں بھی ایسے فقرے موجود ہیں جو مضحکہ خیز ہیں۔معروف امریکی اخبار‘‘ نیویارک ٹائمز’’ کی رپورٹ کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پروٹوکول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نوازشریف کے بعد بھی تائیوان سمیت کئی ممالک کے سربراہان سے رابطے کیے جن میں ٹرمپ کی ہونیوالی گفتگو میں ایسے فقرے موجود ہیں جو مضحکہ خیز ہیں۔