وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب: دشمن کو ایسا تھپڑ رسید کیا جو قیامت تک یاد رہے گا

وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب: دشمن کو ایسا تھپڑ رسید کیا جو قیامت تک یاد رہے گا

16 مئی 2025
رپورٹ: وی او سی اردو اسلام آباد بیورو

اسلام آباد – یومِ تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھارت پر جوابی حملے کو پاکستان کی تاریخ کا شاندار باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ دشمن کو ایسا تھپڑ رسید کیا گیا ہے جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ:

> “یہ دن تاریخ میں صدیوں بعد کسی قوم کو نصیب ہوتا ہے۔ ہم نے مخلصانہ پیشکش کی تھی کہ ایک عالمی تحقیقاتی کمیٹی قائم کی جائے جو حقائق کو سامنے لائے، مگر بھارت نے تکبر اور غرور میں بدمست ہو کر نہ صرف اس تجویز کو مسترد کیا بلکہ معصوم پاکستانیوں پر حملہ کرکے انسانیت کی توہین کی۔”

انہوں نے انکشاف کیا کہ دشمن کی جانب سے شہید کیے جانے والوں میں چھ سالہ بچے سمیت کئی خواتین، بزرگ اور جوان شامل تھے۔ وزیراعظم نے کہا:

> “ہم نے جواب میں دشمن کے چھ جنگی طیارے مار گرائے، جن میں رافیل اور مگ شامل تھے۔ پاکستان کے شاہینوں نے بھارت کو بتا دیا کہ وہ جنوبی ایشیا کا تھانیدار نہیں بلکہ ایک غیر ذمے دار قوت ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں دفاعی ردعمل ایک منظم، مربوط اور غیر معمولی حکمت عملی کا مظہر تھا۔ وزیراعظم کے بقول:

> “جنرل عاصم منیر نے مجھ سے اجازت طلب کی کہ دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے، میں نے کہا بسم اللہ کریں۔ پھر دنیا نے دیکھا کہ پٹھان کوٹ، ادھم پور اور دیگر مقامات پر ہمارے شاہینوں اور الفتح میزائلوں نے دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کیا۔”

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ:

> “بعد ازاں جنرل عاصم منیر نے مجھے فون کرکے بتایا کہ بھارت نے سیز فائر کی درخواست کی ہے۔ میں نے کہا اس سے بڑی عزت کی بات کیا ہوسکتی ہے۔ آپ سیز فائر قبول کریں، یہ ہماری اخلاقی فتح ہے۔”

انہوں نے اس موقع پر قوم، افواجِ پاکستان اور میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم ایک صف میں کھڑی ہوئی اور دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔

وی او سی اردو
Disclaimer:
This news is based on initial reports and is intended solely for public awareness. VOC Urdu is not responsible for the verification or denial of any legal claims or allegations.
وی او سی اردو: تحقیقی، تجزیاتی اور غیر جانبدار صحافت کا معتبر پلیٹ فارم
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں: www.newsvoc.com
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں:
https://whatsapp.com/channel/0029VaCmBaI84OmAfXL45G1k

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں