Draft

وزیراعظم سے استعفیٰ لینے کا اختیار کسی کے پاس نہیں، امیر مقام

نوشہرہ 30اپریل2017ء
(بشیر باجوہ بیوروچیف پاکستان نیوز وائس آف کینیڈا ) ۔ مسلم لیگ نون خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ نواز شریف کو حکومت کسی سے خیرات میں نہیں ملی اور نہ ہی کسی کے پاس وزیراعظم سے استعفیٰ لینے کا اختیار ہے۔ نوشہرہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ خان صاحب! آپ کب تک عوام کو دھوکہ دیتے رہیں گے۔؟ آپ کے اپنے بچے تو بیرون ملک تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ جو لوگ میٹرو بس کو جنگلہ بس کہتے تھے وہ اب صوبے میں میٹرو بس بنارہے ہیں۔ چیئرمین تحریک انصاف کے قول اور فعل میں تضاد ہے، ہمیں بتائیں کہ صوبے میں کون سا یکساں تعلیمی نظام ہے۔؟ جبکہ انہوں نے تو صوبے کے اہم ادارے جہانگیر ترین کے حوالے کر دیئے اور آج نوشہرہ کی بدحالی دیکھ کر افسوس ہوتا ہے، ایسا لگتا ہے کہ وہ پاکستان کا حصہ ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کی ابتر صورت حال پرویز خٹک کیلئے باعث شرم ہے، انہیں چاہیے کہ وہ وزارت اعلیٰ چھوڑ دیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button